بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جہا یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی اور یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں مئی کے بلز میں کی جائیں گی اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیے  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان پہنچ گئے
Back to top button