بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیےکے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی،  ملاقات میں دونوں اطراف نے اپنے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں اطراف سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

اس سے قبل سربراہ ترک فوج کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔  جنرل متین گیوراک نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

مزید پڑھیے  انکل سرگم انتقال کر گئے
Back to top button