بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت دن، ڈالر کا بھائو بھی کم ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔  کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار 731  پوائنٹس پر بند ہوا ہے جبکہ کاروباری دن کے دوران  انڈیکس 353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 968 رہی۔کاروباری دن کے دوران حصص بازار میں 34 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سود 11 ارب 84 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے اضافے سے 9ہزار 288 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں آج پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالرکا بھاؤ 23 پیسےکم ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 278  روپے 41  پیسے ہے۔آج انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 23 پیسےکم ہوا ہے،گزشتہ روز  انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 281 روپے 12 پیسے ہے۔

 

Back to top button