بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج سے پرانا ٹریڈنگ سسٹم بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سے کاروبار پرانے ٹریڈنگ سسٹم کیٹس پر ہو رہا ہے۔

پی ایس ایکس میں کاروبار 25  اکتوبر سے نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل کیا گیا تھا تاہم 25 سے 29 اکتوبر تک فعال رہنے والے سسٹم میں ٹیکنیکل مسائل درپیش رہے۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹاک بروکرز کی مشاورت سے کیٹس پر واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور درپیش مسائل کے سدباب کے بعد نئے ٹریڈنگ سسٹم پر کاروبار منتقل ہوگا۔

واضح رہے کہ نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کی شینجن اسٹاک ایکسچینج سے خریدا گیا اور اسے تقریباً 10 مہینوں سے ٹیسٹ کیا جا رہا تھا۔

ڈی ٹی ایس میں بلٹ ان رسک مینجمنٹ سسٹم ہے اور یہ پورے دن کے کاروبار کا حساب کتاب 1 منٹ سے کم وقت میں کر دیتا ہے جبکہ مارکیٹ کا پرانا سسٹم کیٹس یہ کام 30 منٹ میں مکمل کرتا ہے۔

ڈی ٹی ایس سے وقت کی بچت کے سبب کاروبار کے دورانیئے میں 30 منٹ اضافہ بھی ہو گا۔

Back to top button