بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے، معمولی فریکچر

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گرگئے، جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق پرویز الہی 17 مارچ کو جیل واش روم میں گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں انہیں معمولی سا فریکچر ہوا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی،

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، عدالت نے کیس پر مزید سماعت تک 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔دالت نے فرد جرم کی کاروائی کے لیے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

مزید پڑھیے  بلنکن بلاول ملاقات میں تمام مسائل پر تعمیری بات چیت ہوئی،امریکا
Back to top button