بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات میں 35 میں سے 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔سینٹ انتخاب میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر پانچوں امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی منظور نہ ہو سکے۔

پیپلزپارٹی کے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی تمام 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔14 مارچ کو سینیٹ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سمیت 4 امیدوار کامیاب ہوگئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوئے۔

اس وقت پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی کل تعداد 100 ہے، جس میں 4 صوبوں سے 23، سابق فاٹا اور اسلام آباد سے 4، 4 اراکین شامل ہیں، صوبے کے لیے مختص کردہ 23 نشستوں میں 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن کے لیے مختص ہے۔

مزید پڑھیے  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک
Back to top button