بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، سکیورٹی فورسز، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پوری سیریز میں شاندار مقابلے اور بہترین سپورٹس مین سپرٹ دیکھنے میں آئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی، پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں، حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔

Back to top button