بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

آئل ریفائننگ کمپنی Cynergico کا پاکستان میں آپریشنز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

آئل ریفائننگ کمپنی Cynergico نے زیادہ منافع والی پیٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی پیداوار کے لیے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت، کمپنی کا مقصد اپنی پروسیسنگ کی صلاحیت کو دوگنا کرکے 50 ہزار بیرل کرنا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں تیل صاف کرنے کے عمل کو فروغ ملے گا۔

اپ گریڈیشن کا منصوبہ 2028 تک ایک بلین ڈالر کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس منصوبے سے فرنس آئل اور مہنگی ریفائنڈ مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کم ہو گا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے حکومت اور نجی تیل کمپنیوں کے درمیان معاہدے میں نرمی کر دی ہے۔

مزید پڑھیے  انڈس موٹرز کے بعد از ٹیکس منافع میں کمی
Back to top button