بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے

نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے، اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے، آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ9 مارچ کو آصف زرداری دوسری مرتبہ ملک کے صدر مملکت منتخب ہوئے تھے،آصف علی زرداری کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 156 الیکٹورل ووٹ ملے، محمود خان اچکزئی نے چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 62 ووٹ حاصل کیے۔

حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ حاصل کیے جب کہ محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے 119 الیکٹورل ووٹ ملے ۔بعد ازاں 10 مارچ کو انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

Back to top button