بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نےچیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ وزیراعظم نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا، وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

قبل ازیں، وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ میں رابطہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ نے مؤقف اپنایا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں طے ہو چکا ہے، کہ چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیاد صوبوں کے ممبر سے ہوگی۔جام خان شورو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعلی سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے مؤقف کو مان لیا ہے۔

مزید پڑھیے  تاحیات نااہلی قانون، سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کردیئے
Back to top button