بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات، معاشی معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلین نے ملاقات کی اور معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران کینیڈا کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پنجاب کےطلباء کیلئے سکالر شپ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔کینیڈین ہائی کمشنر نےمریم نواز کی وزارت اعلیٰ کوعوام کیلئے خوش کن تبدیلی قرار دیا اور انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ملاقات میں ٹریڈ کمشنر علی خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ فرسٹ سیکرٹری علیشاء سوسا بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ کا عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم
Back to top button