بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کینیڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سری لنکن خاندان قتل

 کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اوٹاوا کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کے بنا پر ایک شخص نے گھر میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں 4 بچے اور ان کے والدین شامل تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، قتل کی وجہ معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب سری لنکن ہائی کمیشن کے ایک ترجمان نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ مرنے والے تمام افراد سری لنکن تھے اور مقتولین میں 4 بچے، ان کی ماں اور باپ شامل ہیں۔

Back to top button