بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

روشنیوں کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پاک کالونی میں بیکری کو لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے، دونوں ملزم شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبرگ میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، گرفتار ہونے والا ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے تھانے منتقل کر دیا۔ادھر کراچی کے علاقے پاک کالونی میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے بیکری لوٹ لی اور دکان میں موجود لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد بآسانی فرار ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  نیب لاہور کے انٹیلی جینس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 جعلی نیب افسران کو گرفتار کرلیا
Back to top button