بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے

اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے آگئے، اساتذہ کا بڑا گروپ پولیس کو دھکیل کر پارلیمنٹ کی طرف آگے بڑھنے لگا۔

وفاقی نظامت تعلیمات کو میونسل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اسلام آباد میں اساتذہ کی پریس کلب سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش جاری ہے۔

پولیس مظاہرین اساتذہ کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی جبکہ مظاہرین پولیس کو پیچھے دھکیل کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل انتظامیہ نے پارلیمنٹ جانے والا راستہ ڈی چوک پر بیرئر اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا تھا جبکہ شہر اقتدار میں احتجاج کے سبب پولیس کی بھاری نفری جناح ایونیو پر تعینات ہے۔

احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو میٹرو پولیٹن کے ماتحت کرنا ظلم ہے۔

اساتذہ کا اس سے قبل ہوئے احتجاجی مظاہرے میںکہنا تھا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ہم وزیراعظم ہاؤس کے باہر طلبا کی کلاسیں لیں گے۔

Back to top button