بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور 50 وہیل چیئر اور سٹریچر مہیا کرنے کی ہدایت کی۔وہاں موجود ایک بزرگ شبیر شاکر کی توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ نے نماز کیلئے جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے مریضوں کی شکایت پر چیسٹ ٹیوب فوری طور پر مہیا کرنے کا بھی حکم دیا اور لوگوں کو روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں عوام میں سے ہوں، عوام کو مجھے سے دور نہ کریں اب روکا تو سکیورٹی کو باہر نکال دوں گی۔

 

وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی کے استقبالیہ کاؤنٹر پر داخلہ پرچی کے اجراء کا مشاہدہ بھی کیا اور آئی سی یو کے مریضوں کی عیادت بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز راہداری سے گزرتے ہوئے مریدکے سے آئے روحان کو دیکھ کر رک گئیں، نو سالہ روحان کی جھولے سے گر کربازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، انہوں نے بچے سے کہا کہ آپ تو بہادر بچے ہیں، جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے میڈیکل وارڈ میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا اور ڈاکٹرز سے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز ویٹنگ روم میں دو خواتین کو پریشان دیکھ کر رک گئیں اور ہسپتال انتظامیہ کو ان کے بیمار والد کی بہترین نگہداشت کا حکم دیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق اور چیف سیکرٹری، کمشنر و دیگر حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

Back to top button