بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9 مئی گھیرائو جلائو کیس میں شیخ رشید کی ضمانت، رہائی کا حکم جاری

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سابق وزیر  داخلہ  شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے  خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے، صدرمملکت
Back to top button