بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقوں ’البدر 8‘ کا افتتاح

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقوں البدر 8 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں افتتاح ہوگیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈ کے دستے شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ پاکستان اور بحرین کی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں سالانہ دو طرفہ مشق ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مشق کا مقصد جوائنٹ امپلائمنٹ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بروئے کار لانا ہے۔دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشق میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیے  عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا، رانا ثنا اللہ
Back to top button