بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور شدید سرد رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور دس، کراچی بیس، پشاور پانچ، کوئٹہ آٹھ، گلگت منفی دو، مری دو اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ جموں میں سرد، جزوی اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جموں نو، لیہہ منفی چھ، اننت ناگ اور شوپیاں میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button