بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفر آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کوئٹہ نو، کراچی اٹھارہ، پشاور سات، گلگت صفر اور مری چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر اور لیہہ میں موسم بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جب کہ پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بہت سرد اور خشک اور جموں میں دھند کے ساتھ سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھ، لیہہ منفی چار، پلوامہ اور بارہمولہ ایک اور اننت ناگ اور شوپیاں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سوات ایکسپریس وے بحال
Back to top button