بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی، سیریز ایک ایک سے برابر

تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت مہمان بنگلادیش کو 17 رنز سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ کے شہر ماونٹ منگونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو دس رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے صرف سولہ رنز دے کر چار بنگال ٹائیگرز کا شکار کیا۔جواب میں کیوی ٹیم نے چودہ اعشاریہ چار اوورز میں پچیانوے رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔بارش کے سلسہ جاری رہنے کے باعث نیوزی لینڈ کو سترہ رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا اور تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

مزید پڑھیے  فاسٹ بائولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے
Back to top button