بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور چڑیا گھر کا دورہ ، اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چڑیا گھرمیں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، انہوں نے چڑیا گھر میں پرانی تعمیرات نہ گرانے پرناراضگی کااظہار کیا۔محسن نقوی نے استفسار کیا کہ اتنا انتظار کس بات کا؟پرانی تعمیرات کوبر وقت مسمار کیوں نہیں کیاگیا؟ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرانی تعمیرات کو جلد مسمار کیا جائے اور کاموں کو مزید تیز کیا جائے، اب انتظار کئے بغیر پرانے سٹرکچرز کوگرایا جائے، مزید تاخیر نہ کی جائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ٹیم کو بھی چڑیا گھر طلب کرلیا، محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چڑیا گھرمکمل طور پرنیا اورمنفرد نظر آنا چاہیے، وزیراعلیٰ نے شہریوں خصوصاً بچوں کی تفریح کے لئے نئے جانور لانے کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

انہوں نے چڑیا گھر میں زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا اور سانپ گھر، زرافہ ہاؤس، شیر گھر،ہاتھی گھر، مچھلی گھرکا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت جانوروں کے پنجروں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے شیروں اور دیگر جانوروں کی خوراک اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں، لاہور چڑیا گھر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔سیکرٹری اور ڈی جی وائلڈ لائف نے لاہور چڑیاگھرکے اپ گریڈیشن پلان پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈی جی پی ایچ اے،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

مزید پڑھیے  اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
Back to top button