بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا بھی امکان ہے۔

پوٹھوہار ریجن اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ٹھنڈ پڑ سکتی ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مری پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور گیارہ، کراچی سترہ، پشاور چھ، کوئٹہ دو، گلگت اور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سری نگر اور لیہہ میں بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود جبکہ جموں میں گھنی دھند کے ساتھ سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں اور اننت ناگ منفی ایک، جموں نو، لیہہ منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
Back to top button