بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کا کالج آف نرسنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ اورکالج آف نرسنگ کا دورہ کیا۔ کالج آف نرسنگ کی انتہائی بری حالت،کمروں میں گنجائش سے زیادہ چارپائیاں، ناکافی رہائشی سہولتیں،دیواریں سیم زدہ، پینٹ خراب اور صفائی کی ابتر صورتحال پائی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خراب صورتحال کا فوری نوٹس لے لیا،43 برس بعد کالج آف نرسنگ کی سنی گئی، وزیراعلیٰ نے کالج آف نرسنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نرسنگ ہاسٹل کے کمروں کا معائنہ کیا،زیر تعلیم نرسنگ طالبات سے مسائل پوچھے،طالبات نے رہائش کی ناکافی سہولتوں

 

کے بارے میں شکایات کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کالج آف نرسنگ کی تعمیروبحالی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کو اپ گریڈیشن پروگرام میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کو مناسب جگہ پر منتقل کرکے اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔محسن نقوی نے حکم دیا کہ ایم ایس کے علاوہ تمام انتظامی دفاتر بیسمنٹ میں منتقل کیے جائیں ۔ علاوہ ازیں ہسپتال کے عقب میں واقع غیر ضروری تعمیراتی سٹرکچر کوختم کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے لیب کو ہسپتال کے اندرمناسب جگہ پرمنتقل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی مین بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعمال فائرنگ سےایک شہری شہید
Back to top button