بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پنجاب میں گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر سے کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملز کویومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملز مالکان کو کسانوں کو گنے کی ادائیگی 15 روز میں کرنا ہوگی، فی من سیس قیمت 5 روپے ہی برقراررکھی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گنے کی فی من سرکاری قیمت 75 روپے بڑھنے سے چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے  حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
Back to top button