بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

یرغمالیوں کے بدلے 4 روزہ جنگ بندی، اسرائیل حماس میں معاہدہ

اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے تحت حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو مغوی بنائے گئے درجنوں افراد کو رہا کیا جائے گا، دونوں فریقین کی جانب سے اس معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ نے رات گئے اجلاس کے بعد اس معاہدے کی منظوری دی، اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم نے وزرا سے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر درست فیصلہ ہے۔

ایک حکومتی ترجمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ معاہدے کے تحت کم از کم 50 اسرائیلی اور غیرملکی یرغمالیوں (خواتین اور بچوں) کو رہا کیا جائے گا جس کے بدلے میں اسرائیل کی جانب سے فوجی آپریشن 4 روز کے لیے روک دیا جائے گا، ہر 10 اضافی یرغمالیوں کو رہا کیے جانے پر جنگ بندی میں مزید ایک دن کا اضافہ کیا جائے گا۔

حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ’جنگ بندی‘ کا خیرمقدم کیا گیا، بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جیلوں سے بھی 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  غزہ میں جنگ بندی ختم، اسرائیلی فوج کا آپریشن شروع، 52 نہتے فلسطینی شہید
Back to top button