بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیدر لینڈز کی سفیر،وزیرخزانہ کا دوطرفہ معاشی تعلقات کا جائزہ

نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریز  نے آج اسلام آباد میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ معاشی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں سیلاب کے بعد بحالی کے عمل اور پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق امور زیربحث آئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے مختلف شعبوں خصوصاً ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے نیدر لینڈز کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے فائدے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔نیدر لینڈز کی سفیر نے پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے عارضی انتظام کے پہلے جائزہ کے سٹاف کی سطح پر معاہدے اور پاکستان میں معاشی صورتحال کی مجموعی بہتری پر ڈاکٹر شمشاد اختر کو مبارکباد دی۔انہوں نے معاشی بحالی میں مثبت رفتار کا اعتراف کرتے ہوئے زراعت، خدمات اور صنعتوں جیسے شعبوں میں بہتری کا ذکر کیا۔انہوں نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لانے کیلئے نیدر لینڈز کا عزم ظاہر کیا۔

مزید پڑھیے  امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط، منتخب حکومت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار
Back to top button