بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

5500 بچوں اور3500 خواتین سمیت فلسطینی شہدا کی تعداد13 ہزار  سے تجاوز کر گئی

 اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 20 لاکھ سے زائد لوگ بھوک کا شکار ہیں

غزہ کی پٹی پر  45 روز سے  جاری  اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے  فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5500 سے زائد بچے اور3500 خواتین شامل ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  13 ہزار  شہدا میں  طبی عملے کے 201 ، سول ڈیفنس کے22 ،اور60 صحافی بھی شامل ہیں۔آخری شہید ہونے والے صحافی بلال جاد اللہ ہیں جو غزہ میں پریس فانڈیشن کے صدر تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حملے میں  لاپتہ افراد کی تعداد 6,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جو یا تو ملبے کے نیچے یا ان کی لاشیں گلیوں میں پڑی ہیں۔ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ان تک رسائی ممکن نہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے 75 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تباہ ہونے والے سرکاری ہیڈ کوارٹرز کی تعداد 97 تک پہنچ گئی۔اب تک 262 اسکول تباہ کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد83 بتائی جب کہ 3 گرجا گھروں کو نشانہ بنانے کے علاوہ جزوی طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 166 مساجد تک پہنچ گئی۔

ادھر فلسطین میں طبی امداد کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے انکلیو پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 20 لاکھ سے زائد لوگ بھوک کا شکار ہیں۔ماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکسپر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ7 اکتوبر کے بعد سے ضروری اشیائے خوردونوش کا بمشکل دسواں حصہ ہی غزہ میں داخل ہوسکا ہے،بڑے پیمانے پر بھوک اور یہاں تک کہ فاقہ کشی کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے، جلیل عباس جیلانی
Back to top button