بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے، جلیل عباس جیلانی

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی دشمنی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل اور خودمختار ریاست فلسطین کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے کام کرنے کے لیے مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے   عمران خان چھ دن بعد 6 لاکھ آدمی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کردوں گا،رانا ثنا اللہ
Back to top button