بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برسلز، یورپی یونین کا غزہ جنگ میں فوری وقفے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریاں قائم کرنے کا مطالبہ

یورپی یونین نے غزہ میں جاری جنگ میں فوری وقفےاور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریاں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یورپی یونین کو غزہ میں شدید تر ہوتے انسانی بحران پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضرورت مندوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل، تیز، محفوظ اور بلا تعطل رسائی اور امداد کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ہسپتالوں میں شہریوں کو طبی امداد تک رسائی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں فوری طور پر انتہائی ضروری طبی سامان فراہم اور جن مریضوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے انہیں بحفاظت باہر نکالا جانا چاہیے۔ یورپی یونین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔

مزید پڑھیے  یورپی یونین نے بھی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
Back to top button