بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی غزہ کے ایک لاکھ بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ، خوراک اور پانی میسر نہیں

عالمی برادری فوری مداخلت کرے، ریڈکراس

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی(آئی سی آر سی)نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کےباعث پھنسے شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے غزہ کے لیے ڈائریکٹر ولیم شومبرگ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ شہری چاہے انخلا کی کوشش کر رہے ہوں یا اپنی جگہوں پر موجود رہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

ولیم شومبرگ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت انسانی المیہ ہے، کمیٹی کی ٹیموں کے پاس شمالی علاقوں میں نقل مکانی کرنےوالوں کی حفاظت کے لیے تیاریوں اور انتظامات کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آر سی کو ان خطرناک اور غیر محفوظ حالات پر گہری تشویش ہے جن کے تحت شہریوں کو نکالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ، خوراک، پانی اور حفظان صحت کی فراہمی جیسی ضروریات کا فقدان ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صورتحال تیزی سے انسانی تباہی کے دہانے کے قریب پہنچ رہی ہے،غزہ کے جنوبی علاقے میں پہنچنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری وسائل کی کمی ہے اور انسانی بنیادوں پر ملنے والی امدادناکافی ہے۔

مزید پڑھیے  امریکی حکام سے مذاکرات کیلئے طالبان وفد ناروے روانہ
Back to top button