بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

منگلا، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔ گھنٹے

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھارہ، کراچی پچیس، پشاور چودہ، کوئٹہ اور مظفر آباد گیارہ، گلگت تین اور مری آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، جموں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے جبکہ لیہہ میں موسم سرد/جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیرہ، لیہہ منفی چار، پلوامہ اور بارہمولہ پانچ، اننت ناگ اور شوپیاں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  اسلام تلوار کے زور پر نہیں پھیلا،وزیراعظم عمران خان
Back to top button