بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار کو مسلم لیگ ن نے اہم ذمہ داری سونپ دی

 مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کیے جانے کی تصدیق کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کی تقرری سے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امورکو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔واضح رہےکہ اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ 2017 تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

مزید پڑھیے  پاک فوج نے تاندہ ڈیم میں ڈوبی کشتی کے لاپتہ آخری طالبعلم کی لاش نکال لی
Back to top button