بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروانےکا حکم

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروانےکا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے  کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر  میں شادی تقریبات کے دوران ون ڈش اور رات 10بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے،شادی  ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

مزید پڑھیے  بہاول نگر میں کار درخت سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
Back to top button