بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نہ ہی بطور وزیر اعلیٰ پروٹوکول لیا، نہ ہی شوق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مجھے پروٹوکول کا کوئی شوق نہیں نہ ہی بطور وزیراعلیٰ کوئی سرکاری پروٹوکول لیا ہے۔گزشتہ دنوں شہید پولیس افسر کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران پروٹوکول کے معاملے نگران وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر اب محسن نقوی نے ردعمل دے دیا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ   ایس ایس پی اشرف مارتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی، مگر  صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اشرف مارتھ شہید کیلئے سلامی کی تقریب پر کسی کو تکلیف ہو تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران پروٹوکول ملنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ   انہیں پروٹوکول لینے کا شوق ہے  نہ ہی انہوں نے بطور وزیراعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا ہے۔واضح رہے کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی پاداش میں 6 مئی 1997 کو ان کے ڈرائیور کے ہمراہ شہید کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Back to top button