بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سموگ تدارک، اکتوبر تا جنوری ترقیاتی منصوبوں کیلئے این او سی جاری کرنے پر پابندی

الیکٹرک موٹر بائیک اور سائیکلیں استعمال کرنے والوں کے لئے حوصلہ افزا پالیسی بنائی جائے

لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر سے جنوری تک ترقیاتی منصوبوں کے لئے این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ الیکٹرک موٹر بائیک اور سائیکلیں استعمال کرنے والوں کے لیے حوصلہ افزا پالیسی بنائی جائے، لاہور میں سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے سکیم بنائی جائے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ان پوائنٹس سے شہری مناسب کرائے پر سائیکلیں حاصل کرسکیں، کمشنر لاہور ایسی پالیسی اور سکیم بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ کمشنر لاہور ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی حدود میں اینٹوں کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرائیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے بابو صابو انٹرچینج کے قریب ترقیاتی منصوبے کے خلاف حکم امتناعی واپس لے لیا اور کمشنر لاہور کے بیان کی روشنی میں پروجیکٹ پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیے  مولانا فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں، ان کے بیانات کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، بلاول
Back to top button