بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ، کوہلی کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت کی مسلسل 5ویں جیت

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔بھارت نے نیوزی لینڈ کا 274 رنز کا ہدف48اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ویرات کوہلی 95 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 130 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اس وقت دونوں ٹیمیں ٹاپ ٹو پوزیشنز پر ہیں، کیویز 1 جب کہ بھارت کی دوسری پوزیشن ہے، دونوں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں ہاریں۔شائقین پر امید ہیں کہ یہ میچ یکطرفہ ہونے کے بجائے کانٹے کا ہوگا اور ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

 

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، 9 کے مجموعی اسکور پر ڈیون کونوے صفر پر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں ٹیم کا مجموعی اسکور 19 رنز پر  پہنچا تو محمد شامی نے وِل ینگ کو 17 رنز پر پویلین بھیجا۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور نوجوان بیٹر رچن رویندرا کے درمیان شاندار 159 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے ٹیم کا اسکور 178 رنز تک پہنچایا، دونوں بیٹرز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔

لیکن پھر رچن 87 گیندوں پر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹام لیتھم 5، گلین فلپس 23، مارک چیپمین 6 اور سینٹنر ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیے  فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

جہاں ایک جانب سے وکٹیں گرر ہی تھیں وہیں دوسری طرف ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ بھی 127 گیندوں پر 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ میٹ ہینری صفر، فرگوسن ایک رن بناسکے، یوں کیویز کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور بمراہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Back to top button