بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے نیدر لینڈز 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ لکھنؤ کے اکانا سپورٹس سٹی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدر لینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں جب اننگز کی دو گیندیں باقی تھیں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔

مزید پڑھیے  ہرارے ٹیسٹ، پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 103 کی رنزکی برتری حاصل کرلی
Back to top button