بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہرارے ٹیسٹ، پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 103 کی رنزکی برتری حاصل کرلی

زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کھیل کے اختتام پر پاکستان نے کوئی وکٹ کھوئے بغیر 103 رنز بنا لیے ہیں ۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پرنس میسوورے اور کیون کاسوزا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کیون آغاز میں ہی حسن علی کی گیند کا نشانہ بنا گئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ، ان کے بعد اوپننگ پر آنے والے پرنس بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ترائیسئی مساکانڈا 15 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ برینڈن ٹیلر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے اور صرف 5 سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔

پانچویں وکٹ کے لیے ملٹن اور رائے کے درمیان صرف 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ملٹن 27 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔کائیا نے دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ریگس چکابوا کے ساتھ مل کر سکور کو 124 تک پہنچا دیا، کائیا 48 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی وکٹ بنے۔ پاکستان کو ساتویں کامیابی کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور حسن علی نے 19 رنز بنانے والے چکابوا کو عمران بٹ کی مدد سے چلتا کیا۔

دوسرے اینڈ سے شاہین شاہ آفریدی نے بھی عمدہ باؤللنگ کرتے ہوئے ٹنڈائی چسورو کو آؤٹ کر کے دوسری وکٹ حاصل کی۔ 8وکٹیں گرنے کے بعد ڈونلڈ تریپانو اور بلیسنگ مزربانی نے کچھ ہاتھ دکھاتے ہوئے تیز رفتاری سے رنز سکور کرنے کی کوشش کی اور نویں وکٹ کے لیے 23 رنز جوڑے لیکن شاہین نے مزربانی کی بھی وکٹیں بکھیر کر ایک اور کامیابی حاصل کی۔ شاہین نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رچرڈ نگاروا کو آؤٹ کر کے زمبابوے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اوپننگ بلے باز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا ،ابتدائی اوورز میں دونوں بلے بازوں نے اطمینان کے ساتھ زمبابوے کے باؤلرز کا سامنا کیا اور آہستہ آہستہ وکٹوں کے چاروں اطراف شاٹس کھیلنا شروع کیں۔جب کھیل ختم ہوا تو عمران بٹ 42 اور عابد علی 56 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔عابد علی نے اپنی شاندار ففٹی میں 10 جبکہ عمران بٹ نے چار چوکے لگائے۔ زمبابوے کو ابھی پاکستان پر 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان جبکہ زمبابوے کے ناراوا، کایا اور شُمبا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

Back to top button