بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد قانونی دستاویزات پر دستخط کردیئے

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا جس کے بعد وہ طیارے سے باہر آگئے۔اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ پارٹی قائد کا استقبال کرنے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جب کہ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جہاں ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگائی گئی۔ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔نواز شریف کچھ دیر بعد واپس طیارے میں بیٹھ کر لاہور روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیے  چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے،حمزہ شہباز
Back to top button