بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دیدی

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو102 رنز سے شکست دیدی، نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے تین سنچریوں کی بدولت پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 428 ریکارڈز رنز بنا ڈالے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن ماکرم 106، روسی وین ڈر ڈوسن نے 108 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 100 رنزبنائے، سری لنکا کی جانب سے دلشان مادھوشنکا نے دو وکٹیں لیکر نمایاں رہے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 326رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 102 رنز سے ہار گئی، سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا نے 79، کوشل مینڈس نے 76  اور کپتان داسن شاناکا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوٹیزی نے تین، مارکو جینن، ربادا اور مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں

مزید پڑھیے  انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپین شپ برا ئے طلبا ء کی افتتاحی تقریب
Back to top button