بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرے،وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے آگے آئے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے این ای او سی کے قیام کو سراہا جس سے مستقبل میں قدرتی آفات میں کوششوں کو مربوط بنانے میں مدد ملے گی اور نقصانات میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حقیقی چیلنج ہے اور جب تک ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو یہ آئندہ نسلوں کیلئے خطرناک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کا کم ترین اخراج کرنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب میں تمام ریاستی اداروں خصوصا این ڈی ایم اے کی مربوط کوششوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیے  حمزہ شہباز چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچ گئے
Back to top button