بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، انیق احمد

نگراں وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

راولپنڈی میں بین المذاہب ہم آہنگی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انیق احمد نے کہا کہ حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے جو انسانیت کی خدمت پر بھی زور دیتا ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانا اور غربت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ہم اس مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی مخلصانہ کوششوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے بروئے کار لائیں۔

مزید پڑھیے  عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تمام الزامات قبول کرلئے
Back to top button