بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کا حل پوری دنیا میں امن کیلئے ناگزیر ہے، آسیہ اندرابی

غیر قانونی طور پر نظر بند خاتون کشمیری حریت رہنما اور دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی حکومت کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل کرنے سے روکے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سےپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کا مستقبل تنازعہ کشمیر سے وابستہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرکے ہی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ صرف جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے بلکہ پوری دنیا میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیے  اسلامی تنظیم آزادی کی معراج عالم ﷺ کے موقع پر اہل اسلام کو دلی مبارکباد اور شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت
Back to top button