بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے پانچ بڑے ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن شروع

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ملک بھر کے پانچ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ریلوے کے ایک اہلکار کے مطابق اسٹیشنز میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں جب کہ محکمہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔

دریں اثناء،اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنی بحالی اور توسیع کے لیے تین جہتی حکمت عملی یعنی حفاظت، کارکردگی اور خود انحصاری پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کے ذریعے موجودہ انفراسٹرکچر، رولنگ سٹاک، فیکٹریوں اور ریلوے سٹیشنوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے لاگت میں کمی اور اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیے  سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو سزا نہ ملی تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے، رانا تنویر
Back to top button