بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین گیمز مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، پاکستان شاہینز کی ٹیم ہنگ زو پہنچ گئی

ایشین گیمز مینز ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم ہنگزو پہنچ گئی ہے ، ایشین گیمز کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کرکٹ ایونٹ میں پاکستان شاہینز اپنی پیش قدمی کوارٹرفائنل سے شروع کرے گی کیونکہ آئی سی سی کی رینکنگ میں ایشیا کی ٹاپ چار ٹیموں کی وجہ سے اسے براہ راست کھیلنے کا موقع ملا ہے۔کوارٹرفائنل تین اور چار اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کا کوارٹرفائنل تین اکتوبر کو ہوگا۔سیمی فائنل چھ اکتوبر کو ہونگے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ سات اکتوبر کو ہونگے۔پاکستان شاہینز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پانچ روزہ کیمپ میں ٹریننگ کی ہیاور پریکٹس میچز کھیلے ہیں۔پاکستان شاہینز کے پندرہ کھلاڑیوں میں سے سات کھلاڑی پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ان میں عامر جمال ( 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ارشد اقبال ( ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) آصف علی ( 21 ون ڈے انٹرنیشنل اور 55 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) حیدرعلی ( 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) خوشدل شاہ ( 10 ون ڈے انٹرنیشنل اور 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) شاہنواز دھانی ( 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) اور عثمان قادر ( ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے سپورٹس بورڈ کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
Back to top button