بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزور مخالفت کرتا ہے، صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے اتوار کو صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک پیغام میں مستونگ اور ہنگو خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کیلئے اپنے ملک کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا ۔

مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، چینی صدر نے علوی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بم حملوں کے متاثرین کے لیے گہرے افسوس کا اظہار  کرتے ہیں۔

صدر شی نے پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے ملک کی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ “چین ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزور مخالفت کرتا ہے۔”

قبل ازیں چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے بھی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  وفاقی پولیس کا ریڈ زون کو’’ ویپن فری زون ‘‘ قرار دینے کا فیصلہ
Back to top button