بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین گیمز، پاکستان سکواش ایونٹ میں بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں پاکستان نے انڈیا کو دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے میچز جیتے۔

ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا، پہلے معرکے کےلیے پاکستان کے نور زمان اور انڈیا کے ابھے سنگھ آمنے سامنے آئے۔51 منٹ تک جاری رہنے والا مقابلہ نور زمان نے تین-ایک سے جیتا، ان کی کامیابی کا اسکور 8-11، 12-10، 8-11 اور 8-11 رہا۔

دوسرے معرکے میں عاصم خان اور ساروو گھوشال آمنے سامنے تھے، اس میچ میں انڈین پلیئر نے پاکستان کے عاصم کے خلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔

عاصم کے خلاف ساروو کی فتح کے ساتھ مقابلہ ایک۔ایک سے برابر ہوا جس کے بعد فیصلہ کن معرکے میں ناصر اقبال نے مہیش منگونکر کو شکست دی۔ناصر اور مہیش کے درمیان میچ 58 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی پلیئر نے تین۔ایک سے کامیابی حاصل کی۔

فیصلہ کن معرے میں ناصر کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13، 9-11 اور 8-11 رہا۔اس سے قبل پاکستان نے آج سنگاپور کو بھی تین۔صفر سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز پاکستان نے نیپال اور قطر کے خلاف مقابلے جیتے تھے۔آخری گروپ میچ میں پاکستان جمعرات کو کویت سے مقابلہ کرے گا۔

مزید پڑھیے  کینیڈین انٹیلیجنس نے بھارت کو"بڑا غیر ملکی خطرہ" قرار دے دیا
Back to top button