بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سوڈان ، پیرا ملٹری دستوں کا مسلسل دوسرے دن فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پیرا ملٹری دستوں نے مسلسل دوسرے دن فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس کی وجہ سے شعلے بھڑک اٹھے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج خرطوم سے عینی شاہدین نے بتایا کہ اب فوج کے ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد مختلف قسم کے ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔گزشتہ روز فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائیوں میں شدت آگئی تھی جس کے نتیجے میں وسطی خرطوم میں کئی اہم عمارتوں کو آگ لگ گئی۔تصدیق شدہ سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے خرطوم کے مشہور اسکائی لائن ٹاور کو تہہ و بالا کرنے والی آگ کی فوٹیج شیئر کیں، جس میں گریٹر نیل پیٹرولیم آئل کمپنی ٹاور بھی شامل ہے۔

صارفین نے خرطوم میں تباہی پر افسوس کا اظہار کیا جہاں عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے گئے اور ان کی دیواریں متاثر ہوئیں۔آرمی چیف عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق نائب آر ایس ای کمانڈر محمد حمدان ڈگلو کے درمیان 15 اپریل کو شروع ہونے والے تصادم میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 7 ہزار 500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس جنگ سے 50 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جن میں 28 لاکھ ایسے افراد بھی شامل ہیں جو خرطوم کے گنجان آباد محلوں میں مسلسل ہوائی حملوں، توپ خانے کی فائرنگ اور سڑکوں پر ہونے والی لڑائیوں کے سبب فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے میو کے ایک بازار پر فضائی حملوں میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کے دوران کیے گئے بدترین ترین حملوں میں سے ایک ہے۔سب سے زیادہ تشدد خرطوم اور دارفر کے مغربی علاقوں میں کیا جا رہا ہے جہاں آر ایس ایف اور اتحادی جنگجو کے درمیان لڑائی میں کیے گئے ممکنہ جنگی جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نئی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  بھارت: بندروں کا اسپتال پر دھاوا، کورونا مریضوں کے خون کے نمونے لیکر فرار
Back to top button