بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید،ایک زخمی

 قریبی تھانے سمیت شہر سے بھاری پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی، بکتر بند گاڑیاں بھی روانہ

بنوں کے علاقے تورہ نپہ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2اہلکار شہید ہو گئے۔ بنوں کے علاقے تورہ نپہ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہل کاروں کی لاشوں اور زخمی اہل کار کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹانک میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق پنگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، جس میں ایس ایچ او سمیت دیگر اہل کار موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قریبی تھانے سمیت شہر سے بھاری پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی۔ پولیس اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اطلاع ملنے کے فورا بعد بکتر بند گاڑیاں بھی جائے وقوعہ روانہ کی گئیں۔

مزید پڑھیے  سینئر صحافی جان محمد مہر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا
Back to top button