بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، اسپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

مزید پڑھیے  ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت
Back to top button